لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ 2 بھائیوں کی جان لے گئی جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
لاہور میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران چلنے والی گولیاں دو بھائیوں کو جا لگیں جو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، انہوں نے متعلقہ تھانے کے انچارج سے رپورٹ طلب کر لی۔