کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے شاہ لطیف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دوکارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک رپیٹر10 کلو سے زائد چرس اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیں۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں، متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، ملزمان میں سرفراز عرف فراز اور صدام حسین شامل ہیں، دونوں ملزمان دہشتگردی اور پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
ملزمان شاہ لطیف میں منشیات کی سپلائی کیلئے پہنچے تھے۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔