کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور نوجوان فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ مقتول کے بھائی نے واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ بتایا جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
کورنگی میں فیکٹری سے واپس گھر جانے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول بلال کے بھائی کے مطابق وہ اور اس کا بھائی فیکٹری سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا۔ مسلح ڈاکوؤں نے پہلے ایک گولی زمین پر چلائی اور پھر دوسری گولی بلال کے گلے کی جانب چلا ڈالی۔ ملزمان نے فائرنگ کرنے کے بعد نقدی،موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول ملا ہے جو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان خان نے ایس ایچ او کورنگی شہزادہ سلیم اور ایس ایچ او شاہ فیصل فخرالزماں کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا۔