کراچی:(دنیا نیوز) رضویہ سے گرفتار دہشتگرد نے غیر ملکی اداروں کی مدد سے پاکستان میں متحرک سائبر وار فیئر نیٹ ورک سے پردہ اٹھا دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی کے مطابق سفیان نامی دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور حساس اداروں نے ملیر میں چھاپہ مارکر ملزم کے گھر سے کمپیوٹر اور الیکڑانک آلات برآمد کیے۔
شہلا قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد نے سائبر سیل کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پاکستان سے باہر بیٹھے ملک دشمن عناصر سائبر سیل کے لیے نوجوانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کررہے ہیں ، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔