کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 24 January,2022 08:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملیر کے علاقے معین آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ذیشان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب کریم آباد اپوا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دلاور عرف مٹھو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement