کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 2 ماہ قبل شادی کرنے والی خاتون نےنامعلوم وجوہات کی بناء پرخودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق مشرقی کوئٹہ پر واقع گلی نمبر 3 کی رہائشی 24 سالہ خاتون جس کی دوماہ قبل شادی ہوئی تھی نے نامعلوم گھریلو وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس نے ورثاء کے حوالے کردی ہے۔