اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بہارہ کہو کےعلاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا۔