کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں چھ فروری کو ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان حافظ قرآن اسامہ کے قتل کے معاملے پر پولیس نے واردات کے وقت مقتول کے ہمراہ موجود دوست کا بیان قلمبند کرلیا۔
پولیس کو دیئے گئے مقتول اسامہ کے دوست نے بتایا کہ جب اسامہ سے موبائل فون چھینا گیا تو وہ دکان کے اندر موجود تھا اور موبائل فون استعمال کر رہا تھا، فائرنگ کی آواز سن کرباہر آیا تو ملزمان فرار ہوچکے تھے۔
دوسری جانب اسامہ قتل کیس کے لئے بنائی گئی خصوصی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں متواتر وارداتیں کرنے والے ملزموں کاریکارڈ بھی شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے اطراف جیو فینسنگ کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔