مناوا: (دنیا نیوز) مناواں کے علاقے میں ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک وارڈن کوقتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو قتل کیا تھا۔
مناواں کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کو سر میں گولیاں مار کر قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان میں اویس ایوب بٹ اور علی شان عرف مانی شامل ہیں۔ ملزمان نے غلط پارکنگ سے منع کرنے کی رنجش پر وارڈن کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا، ٹریفک وارڈن کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزمان ٹریفک وارڈن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے، سفاک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔