احمد پور شرقیہ: پولیس کی کارروائی، وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

Published On 19 March,2022 09:00 am

احمد پور شرقیہ:(دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔

احمد پور شرقیہ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ کے ارکان سے 3 موٹر سائیکلیں، ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ارکان میں گینگ کا سرغنہ مدثر 2 ساتھیوں سمیت شامل ہیں۔

ڈی پی او عبادت نثار کے مطابق شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔