قصور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔
قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مظفر نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا، واردات کے بعد ملزمان اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے ہیں، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔