فیصل آباد: طالبہ تشدد کیس کی سماعت جیل میں کروانے کی سفارش

Published On 21 August,2022 06:40 pm

فیصل آباد: ( دنیا نیوز) میڈیکل کی طالبہ خدیجہ پر تشدد اور تذلیل کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل میں کروانے کی سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم شیخ دانش کی عدالت پیشی پر مشتعل افراد نے مار پیٹ کی تھی،پولیس کی بھاری نفری نے حکمت عملی سے ملزم کو مشتعل افراد سے بچایا، دانش کی دوبارہ 23 اگست کو عدالت پیشی پر مار پیٹ کے خدشات ہیں۔

پولیس نے غیر معمولی واقعہ سے بچنے کیلئے خدیجہ کیس کے جیل ٹرائل کی سفارش کردی، سٹی پولیس افسر عمر سعید ملک نے خدیجہ تشدد کیس جیل ٹرائل کی سفارشات آر پی او کو ارسال کر دیں، ریجنل پولیس افسر جیل ٹرائل کی سفارشات جوڈیشل حکام اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔

حکام کی اجازت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قائم کورٹ روم میں کیس کی سماعت ہوگی، 22 اگست کو 4 ملزمان اور 23 کو شیخ دانش کو علاقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش ہونا ہے۔
 

Advertisement