کراچی: بھیک مانگنے والے بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق

Published On 13 November,2022 10:19 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر پیش آیا، جہاں بھیک مانگنے والوں کا رش لگا رہتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔

بوٹ بیسن پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے بھیک مانگنے والے بچے پر فائرنگ کی گئی جس سے بچہ موت کی نیند سو گیا جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement