پتوکی: ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار، نقدی، موبائل اور اسلحہ برآمد

Published On 12 November,2022 09:32 am

پتوکی:(دنیا نیوز) تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ فیاض عرف فیاجی کے تین ارکان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید عمران کرامت کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے ملتان روڈ پر وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ فیاض عرف فیاجی کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ملک طارق محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وارداتیں کرتے اور مزاحمت پر فائر مارنے سے گریز نہیں کرتے تھے، دوران تفتیش ملزمان نے 7 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
 

Advertisement