کراچی: پولیس مقابلے، 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

Published On 14 November,2022 09:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے2 مختلف مقابلوں میں 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی سٹیشن کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ادھر مومن آباد میں بھی ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 

Advertisement