گجرات: 2 بچیوں سمیت 3 لاشیں، 1 زندہ بچی ملنے کا انکشاف

Published On 13 November,2022 07:10 pm

گجرات: ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے پیارا ڈوگہ کے قبرستان میں 2 بچیوں سمیت 3 لاشیں اور 1 زندہ بچی ملی ہے۔

ریسکیو گجرات کے مطابق لاشوں کی شناخت ناصر شہزاد، 10 سالہ عائشہ، 12 سالہ صبیحہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گجرات پولیس کے مطابق ناصر شہزاد کیساتھ ملنے والی لاشیں دونوں اس کی بیٹیاں ہیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ناصر شہزاد 4 بیٹیوں کا باپ تھا، 2 ماہ قبل بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، زہریلی چیز کھانے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، زندہ بچ جانے والی 8 سالہ ہانیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement