لاہور ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

Published On 07 December,2022 09:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے۔

اے این ایف کے مطابق بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون ساہیوال کی رہائشی ہے جو فلائٹ نمبر TG 346 سے بنکاک جا رہی تھی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب گاڑی سے 96 کلو چرس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات پتھروں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزموں کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔