کچے کے ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ کا ایک اور شہری اغوا کر لیا

Published On 04 December,2022 05:04 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کچے کے ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ کے ایک اور شہری کو اغوا کر لیا۔ ملزمان کی جانب تشدد کی ویڈیو ورثا کو بھیج کر پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اغواء کاروں نے مغوی ناصر محمود کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو اہل خانہ کو بھیجی ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ تاوان کی رقم نہ دینے کی صورت میں ملزمان نے سنگین نتائی کی دھمکیاں دی ہیں۔ ورثاء کا مزید کہنا ہے کہ مغوی ناصر کو سردی کے موسم میں بغیر کپڑوں کے کھلے آسمان تلے بھوکا پیاسا بیٹھا دیا جاتا ہے۔

ورثا کے مطابق اغواء کاروں نے واٹس ایپ کے ذریعے ناصر کو جھانسا دے کر اغوا کیا۔ تشدد کا شکار مغوی نے جان بچانے کیلئے اہل خانہ کو اغواء کاروں کے مطالبات فوری ماننے کا کہا ہے۔ ورثا نے کہا ہے ہم لوگ غریب ہیں پچاس لاکھ تاوان نہیں دے سکتے۔ اعلی حکام مغویوں کی رہائی میں مدد کریں ۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ورثا کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کچے کے اشتہاری ملزمان گوجرانوالہ کے تین شہریوں کو اغوا کر چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مغویان کی بازیابی کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
 

Advertisement