اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

Published On 04 December,2022 09:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کےمطابق اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2 کلوگرام سےزائد آئس ہیروئن برآمد کر لی ، مسافر فرمان اللہ نےآئس ہیروئن بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
 

 

 

Advertisement