کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں 30 سے زائد منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینک کیش ، دفاتر کی رقم ، کیش وینز لوٹنے والے ملزمان گروپس کا حصہ ہیں، گھروں میں ڈکیتی کرنے والے ملزموں کے بھی 10 منظم گروپس ہیں، پولیس کے پاس 420 پیشہ ورسٹریٹ کرمنلز کی فہرستیں بھی موجود ہیں۔
کراچی ویسٹ زون کے 2 اضلاع میں 9 منظم گروپس جبکہ ایسٹ زون کے3 اضلاع میں سٹریٹ کرائم کے 11 منظم گروہ سرگرم ہیں، ساوتھ زون کے 3اضلاع میں 9 سٹریٹ کرمنل گروپس کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے سٹریٹ کرمنلز کو 2 حصوں میں تقسیم کیا ہے ، سٹریٹ کرمنلز میں نشے کے عادی افراد بھی شامل ہیں، نشے کے عادی بغیر منصوبہ بندی کہیں بھی لوٹ مار کرتے ہیں۔