اوکاڑہ : ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

Published On 30 November,2022 10:51 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ 47 تھری آر میں دکاندار نے واردات کیلئے آنے والے دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک ڈاکو فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی شناخت عدنان اور کنگن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ دکاندار نے فائرنگ کردی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔