کراچی: شوہر نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

Published On 29 November,2022 06:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر نے اپنی بیوی اور3 بیٹیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ہما، 10 سالہ ثمرہ، 12 سالہ فاطمہ اور 16 سالہ نیہا کے ناموں سے ہوئی۔ جبکہ فواد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد جو کہ فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے نے ڈیوٹی سے واپس آکر گھر میں موجود اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گھریلو حالات سے تنگ آکر چھری سے ذبح کر دیا۔

پولیس نے جائے واردات سے آلہ قتل برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت دی ہے کہ جلد ازجلد تحقیقات کی جائیں۔

Advertisement