کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے جناح ہسپتال میں نشے کے عادی شخص نے نشے کے لئے رقم نہ ملنے پر بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے دو سالہ بیٹے کو زمین پر دے پر مار جس سے بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جناح ہسپتال میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی گدا گر خاتون کے ساتھ علاج کیلئے آنے والے اس کے شوہر اور خاتون کے درمیان پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس میں مبینہ طور پر خاتون کے شوہر آصف نے اپنے دو سالہ بچے کو زمین پر دے مارا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ہسپتال میں موجود دیگر مریضوں کے تیمار داروں اور ہسپتال عملے نے ملزم کو پکڑ لیا، پولیس کے مطابق آصف نامی شخص بھی پیشہ ور بھکاری اور نشے کا عادی ہے، شوہر کو نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا۔