اوباڑو: پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

Published On 26 November,2022 10:08 am

گھوٹکی:(دنیا نیوز) اوباڑو کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوباڑو پولیس کا سونن مائینر کے مقام پر ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت دلبر جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اوباڑو ہسپتال منتقل کی گئی ہے، ہلاک ہونے والا ملزم تین روز قبل اوباڑو میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تھا، ملزم کا کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔