کراچی: ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس اہلکار کے قاتل خرم نثار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خود کو بچانے کیلئے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی
ملزم خرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا سالا واقعے کے حوالے سے لاعلم تھا، سالے کو بتایا تھا کہ چھوٹی سی لڑائی ہوئی، میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا، میں بوٹ بیسن نہیں گیا، شاہین فورس کے اہلکار کا کام مجھے روکنا نہیں تھا، پولیس اہلکار باقاعدہ وردی میں موجود نہیں تھا، پولیس اہلکار نے دروازہ کھولنے کیلئے کہا، میں نے پولیس اہلکار کا کارڈ مانگا، پولیس اہلکار نے مجھ پر فائر کرنے کی کوشش کی۔
خرم نثار نے مزید کہا کہ میں کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی کے باہر کھڑا ہوگیا، میں نے بولا کے پولیس اسٹیشن لے چلو، راستے میں پولیس اہلکار مجھے بولا تھانے نہیں جائیں گے، پولیس اہلکار نے کہا اگر ہماری بات نہیں مانی تو بہت برا ہوگا، میں نے بات نہیں مانی تو پولیس اہلکار نے گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ کردی، میں نے اس کو روکا، اس ہی دوران پولیس اہلکار نے پھر اسلحہ دکھایا، میں نے خود کو بچانے کیلئے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی، سال میں ایک بار اپنے والدین سے ملنے آتا ہوں، لائسنس یافتہ اسلحہ 18 سال سے میرے پاس ہے۔