لاہور(دنیا نیوز) اے این ایف کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 31 کلوگرام ہیروئن اور 12 ہزا رسے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مسافر کے بیگ سے تلاشی کے دوران 12205 نشہ آور گولیاں برآمد ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب واہگہ کے قریب کارروائی کر کے ایک شخص سے 1 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ادھر تربت گوادر ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے روٹین چیکنگ پر 30 کلو ہیروئن اور دالبندین سے 850 لیٹر ہیروئن بنانیوالا کیمیکل برآمد کر کے مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔