لاہور:( دنیا نیوز) لاہور شہر میں ڈاکے اور چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، چور گھر سے سوا کروڑ سے زائد کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لیکر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاﺅنی کا رہائشی امام علی رشتے داروں سے ملنے گیا ہوا تھا، اطلاع ملنے پر گھر پہنچا تو سارا سامان بھکرا پڑا تھا جس پر اس نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی، شہری نے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور شہری کے گھر سے 73 لاکھ کا سونا، 25 ہزار سعودی ریال اور 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔