ملتان: ( دنیا نیوز ) ملتان کے شہریوں کو بیمار و مردہ جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے شہر کے مختلف سلاٹر ہاؤس اور قصابوں کی دکانوں کا دورہ کیا۔
معصوم شاہ روڈ اور وہاڑی روڈ پر 6 بکرے اور ایک بچھڑا مردہ حالت میں پایا گیا، قصابوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 5 ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطاب سلاٹر ہاؤس کے اچانک دورے کے دوران 14 سرکاری ملازمین میں سے 12ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر فروخت کیا جاتا تھا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔