ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 80 ہزار روپے نقدی اور 6 قیمتی موبائل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق CCTV کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سکھ یاتریوں کی عارضی رہائشگاہ سے نقدی اور موبائل فونز چوری کر کے فرار ہوئے تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب سردار موارہن خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بوٹا ڈوگر اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔