کراچی: پولیس نے 2 سالہ بچی کو بازیاب کرالیا، خاتون اغواء کار گرفتار

Published On 01 December,2022 12:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کر کے دو سالہ بچی کو بازیاب کرا کر خاتون اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایڈمن سوسائٹی سے 2 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس نے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو شناخت کیا۔

فوٹیج میں خاتون کو بچی کو لے کر جاتے دیکھا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شائستہ جائے وقوعہ کے قریب کے گھر کی ملازمہ نکلی، بچی کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔