نوشہرہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر دوکمسن بچیاں اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ اکوڑہ خٹک میں حقانیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق دو کمسن بچیاں ریل کی پٹری پر کھیل رہی تھیں کہ اسی دوران ٹرین آگئی،ٹرین قریب پہنچنے پر 25 سالہ نوجوان عدنان بچیوں کی جان بچانے کے لئے بھاگا مگر بچیوں سمیت خود بھی ٹرین کی زد میں آگیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔