پشاور: (دنیا نیوز)ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی خیبرپختونخوا نے پشاور میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کیخلاف کارروائی کی۔
ملزمان کے قبضہ سے 3 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرکے موبائل بھی تحویل میں لے لئے گئے۔