ڈاکوؤں نے حجامت کیلئے آنیوالوں کی جیبیں صاف کردیں

Published On 30 December,2022 10:33 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے شہری اب حجام کی دکان پر بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں بالوں کی حجامت کروانا بھی دشوار ہوگیا ، بلدیہ ٹاؤن پٹنی ہسپتال روڈ کے قریب دو مسلح ڈاکو حجام کی دکان میں موجود افراد کی جیبیں صاف کرگئے۔

 حجام کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی  منظرعام پر آگئی ، جس میں 2 مسلح ڈاکوؤں کو دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کرموبائل فونز، نقدی چھین کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ، دو روز قبل بھی گلشن اقبال میں کلاشنکوف کے زور پر بیک وقت 20 افراد کو لوٹا گیا تھا۔