کوٹ لکھپت : 18سالہ لڑکی کا قاتل اسکا کزن نکلا

Published On 30 December,2022 10:05 am

لاہور : (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم لڑکی کا کزن نکلا، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے ویلیج میں ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی 18 سالہ کزن فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ 

پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے، مرکزی ملزم معین نے کزن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم نے تفتیشی حکام کو بیان دیا کہ وہ پھوپھوکے گھر آیا تو کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی، غصے میں آکر فاطمہ کے سرمیں ہتھوڑا مار کر اسے قتل کردیا ۔