کراچی : فقیرا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ملزمان گرفتار

Published On 29 December,2022 04:56 am

کراچی : ( ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت شفیع اور اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔