گھریلو ناچاقی ، شوہر نے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کرلی

Published On 28 December,2022 02:27 pm

مردان: (دنیا نیوز) کاٹلنگ میں شوہر نے چار بچوں کی ماں کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

مردان پولیس کے مطابق افسو س ناک واقعہ کاٹلنگ کے علاقے میاں خان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشہ آور ادویات دے کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مار ڈالا۔

مبینہ ملزم نے نشے کی دوا کود بھی کھا کر چھریوں کے وارسے  خودکشی کرلی ، خودکشی سے قبل ملزم نے اپنے سالے کو بھی زخمی کیا تھا ۔

مردان پولیس کےمطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔