بورے والہ : تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

Published On 28 December,2022 08:55 am

بورےوالہ : (دنیا نیوز) تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی ، تین منشیات فروش گرفتار کرلیے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی ، جس میں تقریبا 8 کلوگرام چرس شامل ہے ۔

.پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال مہران کار بھی قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا  ۔

 پولیس کی جانب سے  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔