لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام کا بڑا آپریشن، ساڑھے 7 کروڑ روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام نے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔
سمگل شدہ سامان 10 ویلر ٹرالر پر لایا جا رہا تھا جس میں ہیوی بائیک، ٹائرز، کپڑا، انڈین گٹکا سمیت دیگر سامان شامل تھا، سامان کی ضبطگی کے موقع پر سمگلرز کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسٹمز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کر کے سمگلروں کو منتشر کر کے سامان قبضے میں لے لیا ہے۔