کراچی : حب ریور روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی

Published On 27 December,2022 04:06 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر شاپنگ مال کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کلیم نامی شہری زخمی ہو گیا ، شہری کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔