کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے سیاسی کارکن جاں بحق

Published On 28 December,2022 07:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں حسین آباد میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق مقتول سیاسی کارکن تھا اور دکان چلاتا ہے،ویلڈنگ کی دکان پر اپنے دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ 2 مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی :پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔