فیصل آباد: ڈجکوٹ میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد قتل

Published On 10 January,2023 08:58 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈجکوٹ میں درینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم سے 3 افراد قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میاں گروپ اور چھڑا گروپ میں عرصہ دراز سے دشمنی چل رہی ہے، دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جالندر پل پر ہوا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں سرفراز، بوٹا اور قیصر شامل جبکہ زخمیوں میں بشارت،خالد اور عثمان شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 حکام نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے لاشوں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔