لاہور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے مبینہ زیادتی کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں، کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور متاثرہ خواتین ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
چند روز قبل فیصل آباد کے نواحی گاؤں 242 رب میں ایک مقامی زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارعے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا، ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے 2 خواتین کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: دوران ڈکیتی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ
ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا لیکن میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ خاندان کے شبہ پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔