لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جس دن ہماری حکومت آئے گی والیم 10 کھلے گا، آدھا تتر،آدھا بٹیراب نہیں چلےگا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انڈسٹریز بند ہو رہی ہے، جو بکنے والے تھے وہ دفعہ ہو چکے ہیں اب کوئی بکاؤ مال نہیں، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ زرداری تین میں نا تیرہ میں، زرداری کمپنی کی مشہوری کے لیے صرف ایک اشتہار ہے، ہم نے ان کے لیے بھی سرپرائز رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، ہمارے پاس پنجاب اسمبلی کے نمبرز پورے ہیں، ملک دشمن، ہارے ہوئے ٹولے کے پاس اب جانے کو کوئی تیار نہیں۔