کراچی: (دنیا نیوز) منوڑہ کے قریب باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک دیا۔
کراچی پولیس کے مطابق منوڑہ میں باپ نے سفاکیت کی انتہا کردی ، گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اپنے 2بچوں کو سمندر کے حوالے کردیا ، پولیس نے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شخص نے ویڈیو بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنےبچوں کوخود پانی میں پھینکا، اہلیہ کےکسی شخص سےتعلقات تھے جس کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا، بیوی اور سسرال والےکہتےتھے جوکر سکتےہو کرلو، اشتعال میں آکربچوں کوپھینک دیا۔
ملزم نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ عیسی نگری کا رہائشی ہوں، نرسنگ کاکام کرتا ہوں، میں نےخودبھی ڈوب کرمرنےکی کوشش کی لیکن مرنہیں سکا۔
پولیس کے مطابق بچوں کی تلاش کےلیےرات سےآپریشن جاری ہے۔