منڈی بہاؤالدین : (دنیا نیوز) منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین نواحی گاؤں گوجرہ کے 33 چک خاصہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کی زد میں آکر دو حقیقی بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد جعفر ، ثنا اللہ، بابر سلطان عاطف سلطان اور زخمی ملک عمیر شامل ہیں ۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دو گروپوں میں ایک روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی اور یہ واقعہ اسی کا نتیجہ لگ رہا ہے ۔
منڈی بہاؤالدین پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال ملکوال منتقل کردیا ہے ، آئی جی پنجاب نے منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔