میاں چنوں: (دنیا نیوز) تھانہ تلمبہ کی حدود علاقہ پل گھراٹ میں سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے کے باعث بہو پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
لڑکی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سلمیٰ بی بی پر اس کی ساس اور نند نے لڑائی جھگڑے کے بعد تیزاب پھینکا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون کا 50 فیصد جسم جھلس گیا، ہسپتال میں متاثرہ خاتون کی حالت نازک ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں تیزاب استعمال کیا گیا یے یا گرم پانی ہے؟ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، میڈیکل رپورٹ اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، الزام علیہان کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔