کراچی : دو مختلف پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 11 January,2023 06:37 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی پولیس نے دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے ضیاء کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

پولیس نے بتایا دیگر دو زخمی ڈاکو لیاری کلری احمد شاہ روڈ پر ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کئے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ڈاکوؤں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جس کے بعد تفتیش کا عمل شروع کیا جائے گا۔