اوباش ملزمان کا طالبعلم پر تشدد، مارپیٹ کی ویڈیو بھی بناتے رہے

Published On 04 March,2023 04:40 pm

دنیاپور: (دنیا نیوز) اوباش ملزمان نے ڈگری کالج میں زیر تعلیم سیکنڈ ایئر کے طالبعلم زین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور مار پیٹ کی ویڈیو بھی بنالی۔

ملزمان نے زین نامی طالبعلم کو کالج کے باہر سے زبردستی اغوا کیا اور اسے زبردستی ویران جگہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ویڈیو میں زین پر ملزمان کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان نے طالبعلم کے کپڑے اتروا کر اسے برہنہ بھی کیا، ملزمان زین سے زبردستی زمین پر ناک سے لکیریں نکلواتے رہے اور اسے قتل کی دھمکیاں اور گالیاں بھی دیتے رہے۔

Advertisement