شکارپور : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کے گاؤں یار محمد پھوڑ میں پھوڑ برادری کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
شکارپور پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زاھد پھوڑ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے معاملے پر ہوئی ہے اور مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعنیات کردی گئی ہے۔