کراچی: (دنیا نیوز ) کراچی پولیس نے بھتہ لینے اور دھمکی کی آڑمیں فائرنگ کاڈرامہ رچانے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز کے مطابق ملزمان میں بلڈر نصیر قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد کانا شامل ہیں جن کے قبضے سے 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔
22 جنوری کو نصیر قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی تھی ، کلری پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بلڈر نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچایا تھا ، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد دیگر بلڈرز کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کرنا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نےلیاری گینگ وارفاروق مایاگینگ کوبھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد کی، ملزمان لیاری کےتمام بلڈرزاوربزنس کمیونٹی کوبھتےکی دھمکیاں دیتے تھے۔
ملزمان بھتہ وصولی ودیگرسنگین نوعیت کےمقدمات میں بھی مطلوب تھے ، پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کرمنل ریکارڈ معلوم کیاجارہا ہے۔